نئی دہلی ´//پیر کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میںکورونا وائرس کے 16311نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اسی عرصے کے دوران 16969 مریض صحت مند ہوئے اور شرح 96.43 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 161 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد151160 ہوگئی اورشرح گھٹ کر 1.44 فیصد رہ گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے کوئی کوئی اموات نہیں ہوئیں۔
انڈمان اور نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، دادر نگر حویلی اور دمن ودیو ، لداخ ، منی پور ، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، سکم اور تری پورہ میں کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔