سرینگر//ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 85362نئے کورونا وائرس کے متاثر سامنے آگئے۔اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1089افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر93379تک پہنچ گئی ہے۔
تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دن کے بعد اس کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ۔19 کے ایکٹیو کیسوںکی تعداد نو ہزار سے زیادہ کم ہوگئی جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر تقریبا 9.61 لاکھ رہ گئی۔