نئی دہلی// ملک کی 19 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مہاراشٹر ، آندھرا پردیش اور کرناٹک ان ریاستوں میں شامل ہیں جن میں سب سے زیادہ فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 16613 ، آندھرا پردیش میں 4318 اور کرناٹک میں 2708 سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، بہار ، چنڈی گڑھ ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیﺅ ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، ناگالینڈ ، پدوچیری ، پنجاب ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں بھی کورونا کے فعال معاملے کمی سے دیکھنے میں آئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد27438 کم ہوکر975861 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ، کورونا انفیکشن کے75083 نئے معاملوں کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر کے5562664 ہوگئی ہے۔