نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے اور 1007 افراد کی موت ہوگئی ۔
وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 64553کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد2461191 ہوگئی ، وہیں اس دوران 1007 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 48040ہوگئی ہے
تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ایک ہی دن میں 55573افراد کے صحت یاب ہونے سے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1751556پر پہنچ گئی۔