نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 14516 نئے کیس سامنے آے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کورونا کے 9120 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر395048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 12948ہوگئی ہے۔
وہیں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مجموعی 213830مریض صحت ہوئے ہیں۔