ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں میں اضافہ جاری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی// ملک کی بعض ریاستوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں اچانک تیز اضافے کے درمیان فعال کیسز کا بڑھنا جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 کو عبور کر چکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 4170 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس میں پیر کے روز 8718 اتوار کے روز 8522 اور ہفتے کے روز 4785 کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔
دریں اثناءکورونا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131 درج کی گئی۔ یہ تعداد پیر کے روز 118، اتوار کے روز 158، ہفتے کے روز 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 درج کی گئی تھی۔
اس دوران ملک میں اب تک تین کروڑ 29 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *