سرینگر// ملک میں کوروناوائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت کے دوران اس جان لیوا وبا گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید64531افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ اس طرح اب ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2767273تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران کورونا سے1092افراد کی جانیں چلی گئیں جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد52889تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت ملک کے اندر کورونا وائرس کے676514 متحرک کیس ہیں۔
یہ اعداد و شمار بدھ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئیں۔