سرینگر// ملک میں کوروناوائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت کے دوران اس جان لیوا وبا گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید55079افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ اس طرح اب ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2702742تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران کورونا سے876افراد کی جانیں چلی گئیں جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد51797تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار لگ بھگ 58 ہزار افراد صحت مند ہوئے ہیں جس سے ایکٹیوکیسزمیں بھی 3734 عدد کی بڑی کمی درج کی گئی۔
منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57937افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1977779ہوگئی ہے۔
شفایابی کی اس تعداد کے سبب مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ تعداد گھٹ کر 673166رہ گئی ہے۔