نئی دہلی// ملک میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا انفیکشن کے نئے معاملوںمیں کمی اور صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں بہتری سے سرگرم معاملوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے ور ان کی شرح چار فیصد سے کم ہوگئی ہے۔
گزشتہ 30 نومبر سے کورونا کے یومیہ معاملے 35 ہزار کے آس پاس آرہے تھے لیکن اب یہ 30 ہزار سے بھی کم ہوگئے ہیں۔
منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26567 نئے معاملات سامنے آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 97.03 لاکھ ہوگئی ہے۔