نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کے مقابلے میں اس جان لیواوبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے مجموعی تعداد تقریبا 94 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسوںز میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اس کی شرح 3.57 فیصد رہ گئی۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران27071 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی 98.84 لاکھ ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران 30695 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 93.88 لاکھ ہوگئی اوریہ شرح بڑھ کر 94.98 فیصد ہوگئی ہے۔