نئی دہلی//ملک میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا انفیکشن کے روزانہ معاملوں میں کمی بیشی کا دور جاری ہے اور پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ان میں معمولی اضافہ درج کیا گیا،جس سے متاثرین کی تعداد 98 لاکھ کے پار پہنچ گئی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم رہی ہے اور ان کی شرح گھٹ کر 3.66فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں 30005نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 98.26 لاکھ ہوگئی۔اس دوران 33,494 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا کے شکست دینے والوں کی تعداد 93.24 لاکھ ہوگئی ہے اور فعال معاملے 3930 کی کمی سے 3.59 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 442 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 1,42,628 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا معاملوں کی بازیابی کی شرح 94.89 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 3.66 فیصد ہے، جبکہ شرح اموات ابھی 1.45 فیصد ہے۔