نئی دہلی// ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1543 نئے کیس آنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار کے پار ہو گئی ہے اور اس دوران 62 مزید افرادکی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 934 ہو گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 29435 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 684 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 6869 تک پہنچ گئی ہے۔