نئی دہلی// ملک میں کورونا کے نئے کیس کم ہونے اور بڑھنے کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل بہتری کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ان کی شرح ساڑھے تین فیصد سے نیچے آئی گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26382 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 99.32 ہو گئی ہے۔
اس دوران33813 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 94.56 لاکھ ہوگئی ہے اور صحتیابی کی شرح بڑھ کر 95.21 فیصد ہوگئی ہے۔