نئی دہلی//کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں لگاتار پانچ دن تک 75 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نسبتا تھوڑی کمی آئی اور یہ گھٹ کر 70 ہزار پر آگئی۔
منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69921 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد3691167 ہوگئی۔
اس سے قبل 25 اگست کو 67151،اور 26 سے 30 اگست تک کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد بالترتیب 75760 ، 77266 ، 76472 ، 78761 اور 78512 تھی۔