نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں پھر اضافہ ہوا ہے حالانکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری رہنے سے فعال کیسز کی شرح مزید کم ہو کر پانچ فیصد ہو گئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38,617 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 89.12 لاکھ ہوگئی ہے۔
قبل ازیں 15 نومبر کو 41,100 کیسز آئے تھے لیکن اس کے بعد دو دن تک اس میں کمی آئی ہے اور 16 نومبر کو ان کی تعداد 30,548 اور 17 نومبر کو 29,163 تھی۔