نئی دہلی// ملک میں جان لیواا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 204832 ہوچکی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔