نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دن بہ دن حالات بگڑتے جارہے ہیں اور مسلسل دوسرے دن نئے کیسوں اور ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 96 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے،اورسب سے زیادہ1209 افراد اس جان لیوا وائرس سے ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ96551 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4562415ہوگئی۔