نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کوروناوائرس’کووڈ19‘ کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 2.15فیصد رہ گئی ہے۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18222نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں موذی وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چار لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسی کے ساتھ ہی صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 ہزار 651 ہوگئی۔ فعال کیسز 1259 سے گھٹ کر 2.24 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں ملک میں مزید 228 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 150798 ہوگئی ہے۔