نئی دہلی// ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور پھر ایک ہی دن میں 67 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم اسی عرصہ کے دوران 63 ہزار سے زائد مریضوں کے صحت مند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد67151 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد3234475ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران63173 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2467759ہوگئی ہے۔