نئی دہلی//ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 92 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آنے بعد متاثرین کی تعداد 48.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن 77 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو ئے ہیں۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92071نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد4846427 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کی تعداد 77511سے بڑھ کر3780107 ہوگئی۔