نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید54044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7651107 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران61775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد6795103 ہوچکی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز8844 سے کم ہوکر740190 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک115914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 9.67 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔