نئی دہلی // مرکزی سرکا ملک بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے آنے والے دنوں میں ایڈوائزری جاری کرنے جارہی ہے۔ مرکزی وزیر صحت من سکھ منداویہ نے قومی ماہرین گروپ سے ملک بھر میں سکول کھولنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے کرنے کیلئے کہا ہے۔کورونا وائرس نے تمام عمر کے بچوں کو متاثر کیا ہے لیکن بچوں میں اموات کی شرح اور وائرس کا پھیلائو بہت کم ہے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ سکول کھلونے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی وباء کے بعد سے سکول زیادہ تر بند ہی رہے ہیں۔ چند ریاستوں نے کبھی سکول کھولے لیکن زیادہ تر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر خدشات کی وجہ سے سکول نہیں کھولے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریاستی سرکار کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سکول کھلونا چاہتے ہیں یا نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مرکزی سرکار مرحلہ وار طریقے سے کورونا مخالف قوائد و ضوابط کی عمل آوری کے بیچ میں سکول کھولنا چاہتی ہے۔ْیہ بات قابل ذکر ہے کہ پورے ملک میں 16جنوری 2021کو کوونا مخالف ٹیکہ کاری کا آغاز کیا گیا جبکہ 15سے 18سال کے عمر کے بچوں کیلئے ٹیکہ کاری کا عمل یکم مئی 2021سے شروع کیا گیا ہے۔