سرینگر//ملک صاحب گوجوارہ میں پی ایچ ای محکمہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث لوگ نہ صرف پینے کے پانی سے محروم ہے بلکہ ناصاف پانی استعمال کرنے سے لوگوں میں فکرو تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ملک صاحب گوجوارہ کے علاقے میں پانی کی مین پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہو کر رہ گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پی ایچ ای کی جانب سے جس واٹر سپلائی کے ذریعے علاقہ کو پانی سپلائی ہورہا ہے اس کی پائپ ایک نالی سے گذر رہی ہے اور پائپ ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہونے کی جہ سے ناصا ف اور غلیظ پانی اس میں جمع رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ پی ایچ ای محکمہ کے ملازمین کو بار بار پائپ کی مرمت کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاہم ابھی تک اس ضمن میں کسی بھی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ علاقے کے لوگوں نے چیف انجینئر پی ایچ ای سے مطالبہ کیا کہ پائپ کی مرمت کرنے کیلئے فوری طور پر اقدمات اٹھائے جائیں ۔