سری نگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک اور انکے دیگر 7رفقاء کو سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ فرنٹ چیئرمین کو جمعہ کی صبح انکے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ جنرل سیکریٹری شیخ عبدالرشید، بشیر کشمیری، محمد عظیم زرگر، بشارت احمد بٹ، نذیر احمد پلوامہ،معراج الدین سوٹینگ لسجن اور امتیاز احمد شاہ کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سبھی کو عدالتی تحویل میں سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔فرنٹ ترجمان نے ان گرفتاریوں اور گرفتار شدگان کو جیل منتقل کردینے کی کاروائی کو حکمرانوں کی جانب سے کشمیری خواتین پر حملہ آور ہونے والے مجرمین کی واضح حمایت کا ثبوت قرار دیا ہے۔