ٹی ای این
سرینگر// فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) نے اپنی 237 ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ساتھ ملک بھر سے 1,500 سے زیادہ مصالحہ جات کے نمونے اکٹھے کئے ہیں اور فی الحال وہ کیمیکلز، جرثوموں، مائکوٹوکسنز، سوڈان ڈائی،اور ایتھیلین آکسائیڈ (ETO) سمیت 234 کیڑے مار ادویات کیلئے ان کی جانچ کے عمل میں ہیں۔ FSSAI کے مطابق 15 دنوں میں جانچ سامنے آنے کی امید ہے۔فوڈ ریگولیٹر نے 25 اپریل کو مارکیٹ میںملک گیر معیار کی جانچ شروع کی تھی۔یہ ہانگ کانگ میں سینٹر فار فوڈ سیفٹی (سی ایف ایس) اور سنگاپور فوڈ ایجنسی کی جانب سے دو ہندوستانی برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ اسپائسز کے پری پیکڈ اسپائس مکس پروڈکٹس کے نمونوں میں ای ٹی او کی موجودگی کے نشان کے بعد سامنے آیا ہے۔دریں اثناء ایف ایس ایس اے آئی نے کہا کہ حکومت قصورواروں کے لائسنس منسوخ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی اگر وہ پیک شدہ مصنوعات میں کیڑے مار ادویات کی باقیات کے لیے قابل اجازت حد کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔