سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو قریب ایک ماہ کی قید کے بعد پولیس حراست سے رہا کردیا گیا ۔ ملک کو2 اکتوبر کے روز گرفتار کرکے قریب 20 دن بعد رہا کیا گیا تھا لیکن کچھ روز بعد پھر سے گرفتار کرکے کل رہا کیا گیا ۔محمد یاسین ملک حال ہی میں کافی علیل ہوگئے تھے اور ان کی کمر میں شدید درد کے بعد انہیں دو بار ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔