سرینگر// کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 ہزار سے زیادہ سرگرم معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چاپیس ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ وائرس ایک بار پھر انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، فعال معاملات کی تعداد 17112 سے بڑھ گئی ہے جبکہ جمعہ کے روز 18918 ، جمعرات کو 17958 ، بدھ کو 10974 ، منگل کو 4170 ، پیر کو 8718 ، اتوار کو 8522 اور ہفتہ کو 4785 درج کی گئی ہے۔