Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ملوث اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے عالمی برادری سے اپنااثروروسوخ استعمال کرنے کی گیلانی کی اپیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سیدعلی گیلانی نے6جنوری1993کے سانحہ سوپورکی یاد میں سوپور میں آج ہڑتال،جامع مسجد سوپور میں نماز ظہر کے بعد جلسہ عام منعقد کرنے اور بعد میں مزارِ شہداء تک ایک پُرامن جلوس نکالنے کی کال دہراتے ہوئے کہا سوپور کویہ امتیازحاصل ہے کہ وہاں کی اکثریت نے کبھی بھی تسلط کو ذہن وقلب سے قبول نہیں کیااور یہی وجہ ہے کہ اس قصبے کوزیر کرنے کیلئے6جنوری 1993کاسانحہ پیش آیا۔سید علی گیلانی نے کہا کہ 26سال پیش آیا ہوا یہ واقع کشمیر کی تاریخ میں یہ ایک دلدوز اور وحشت ناک سانحہ ہے جس کو کشمیر کے عوام ہی نہیں، بلکہ پوری عالم انسانیت بھلا نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ سوپور اور اس قسم کے دیگر قتل عام کے تمام واقعات کی اپنی سطح پر تحقیقات کرائے اور اس سانحہ میں ملوث فورسز اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لیے اپنے اثرورسوخ کو استعمال کرے۔  6جنوری کو یاد کرتے ہوئے مزاحمتی رہنما نے کہا کہ طاقت کے نشے میں چورفورسزاہلکار پوری مارکیٹ میں گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہر شخص کو تہہ تیغ کرتے چلے جارہے تھے۔ مکانوں اور دکانوں کو گن پاؤڈر چھڑک کر ساری املاک کو آگ کی نذر کردیا۔ فورسز اہلکاروں نے دکانوں کے شٹر گرا کر دکانداروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہ دیکر انہیں اندر ہی آگ میں زندہ جلادیا۔ گیلانی نے کہا کہ ایسی درندگی تاریخ نے شاید ہی دیکھی ہوگی کہ ماں کی گود سے اس کے شیرخوار بچے کو گھسیٹ کر آگ کے بھڑکتے شعلوں میں پھینک دیا گیا۔ جب اس مجبور اور دکھیاری ماں نے چیخ وپکار اور آہ وزاری کی تو گولیوں سے اُس کو بھی ہمیشہ کے لیے خاموش کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طوفانِ بدتمیزی میں 55انسانی جانوں کو آگ میں بھسم کرکے انگاروں میں تبدیل کیا گیا اور اُن کے رشتہ دار ان کو پہچان بھی نہیں سکے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بانڈی پورہ جانے والی ایک بس کو سواریوں سمیت گولیوں سے چھلنی کرکے بس کو بھی آگ لگادی اور کسی کو بھی بس سے اترنے نہیں دیا گیا تاکہ سب مسافر اس جلتی ہوئی بس میں ہی دم توڑ دیں۔ اسی طرح ظلم وستم، بربریت اور سفاکیت کا کھیل کر انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ 120مکانوں اور 350دکانوں کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کرکے  نئے سال کا انوکھا تحفہ پیش کیا۔ مزاحمتی رہنما نے کہا کہ سوپور کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہاں کی اکثریت نے کبھی بھی غلامی کو قلب وذہن سے قبول نہیں کیا ہے۔ تاریخ کے ہر دور میں انہوں نے سودابازی اور اپنے بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف سینہ سپر ہوکر ایک جرأت مند اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ظالم طاقتوں اور اُن کے مقامی بہی خواہوں کی نظروں میں ہمیشہ سے ایک کانٹے کی طرح کھٹک رہے ہیں اور جب بھی ظالموں کو موقع ملا انہوں نے اس ’’سرکش‘‘ خطے کو زیر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور 6؍جنوری کا وحشیانہ سانحہ اُسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ گیلانی نے سوپور سانحہ کے 26سال مکمل ہونے پر اس کی یاد تازہ کرنے کے لیے 6؍جنوری سنیچر کو قصبۂ سوپور میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی مکمل ہڑتال، جامع مسجد سوپور میں نماز ظہر کے بعد جلسہ عام منعقد کرنے اور بعد میں مزارِ شہداء تک ایک پُرامن جلوس نکالنے کی کال دہراتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?