عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ// مرکزی مجلس شوریٰ کے زیر انتظام چلنے والے مرکزی بیت المال کے ذمہ داران کی طرف سے فوری طور مشترکہ اجلاس بلایا گیا جس میں واڑون کے علاقہ ملواڑون میں خوفناک آگ سے ہوئے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ کشتواڑ کی عوام اور مجلس شوریٰ کی جملہ قیادت مصیبت کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکی نقد اور فوری امداد پر غور ہوا آمدہ اطلاعات کے مطابق اب تک چالیس گھرانے متاثر ہوئے ہیں آگ چونکہ بدستور اپنا قہر ڈھارہی ہے مزید گھر اس کی زد میں آنے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں امیر مجلس کی صدارت میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ ہر متاثر گھر کو دس ہزار روپے10,000 کی نقد رقم فوری طور دی جائے گیکشتواڑ کے عوام سے امیر مجلس شوری و امیر بیت المال قاروق احمدکی طرف سے بذریعہ بیت المال مالی معاونت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ مزید افراد کی مدد کی جاسکھے اعلان شدہ رقم کے دس ہزار آج ہی انکو واگزارکئے جایئں گے مزید امداد کیلئے مالی تعاون کی اپئل ہے اکانٹ نمبر0031010100001579،بنام مرکزی اسلامیہ بیت المال کمیٹی ،جموںوکشمیر بنک شاخ کشتواڑپر فوری طور امداد کی رقم ڈال دیں یا بیت المال کمیٹی کے ذمہ داران کے پاس جمع کرائیں۔