عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// این آئی اے کی ایک ٹیم نے منگل کو پہلگام حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کی سرینگر کے قریب سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں مارے جانے کی تحقیقات شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)کی ٹیم تینوں ملی ٹینٹوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے منگل کی صبح یہاں پولیس کنٹرول روم پہنچی۔مارے گئے ملی ٹینٹوں کی لاشیں پیر کو دیر گئے انکائونٹر کے مقام سے پی سی آر میں لائی گئیں۔این آئی اے کی ٹیم دو سے تین گواہوں کو لے رہی ہے “اس بات کی تصدیق کے لیے کہ مقتول ملی ٹینٹوں میں سلیمان شاہ بھی شامل ہے”۔جبران مبینہ طور پر گزشتہ سال اکتوبر میں گگن گیر میں سونمرگ ٹنل پروجیکٹ پر ملی ٹینسی حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پیر کے انکانٹر کے مقام سے ایک M4 کاربائن رائفل، دو اے کے رائفلیں اور دیگر گولہ بارود ضبط کیا گیا۔