کشتواڑ//مقامی آبادی کو تمباکو نوشی کی بدعت اور انسانی جسم پر اسکے مُضر اثرات سے باخبر کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ملاڑکشتواڑ میں ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد عوام کو تمباکو نوشی کے مُضر اثرات سے باخبر کرنا تھا۔لیکچر کے دوران مقامی لوگوں ،خصوصاً نوجوانوں کو تمباکو نوشی اور صحت پر اسکے مُضر اثرات،متعدد علامتوں اور علاج کی جانکاری دی گئی۔مقامی لوگوں کو بتایا گیا کہ تمباکو نوشی ہمارے ملک میں سانس لینے کی بیماریوں اورکینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔لیکچرکے دوران بتایا گیا تمباکو نوشی سے آنکھ کی بینائی ،کمزور ذائقہ بھی پیدا ہوتا ہے۔اس سے سانس لینے کا سسٹم اور ہاضمہ متاثر کرتا ہے۔پروگرام سے لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں صحت اور حفظان صحت میں سدھار لانے میں مدد ملے گی۔مقامی آبادی نے فوج کی جانب سے لیکچر منعقد کرنیکی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے لیکچروں سے لوگوں کویقینی طور فائدہ ہوگا۔