سرینگر//ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کی انتظامیہ کو ملازمین کے متعدد مسائل درپیش ہیں اور ان کے ازالہ کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کا اظہار کارپوریشن کے وائس چیئرمین نظام الدین بٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ دستکاری مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دیاجارہا ہے تاکہ واجبات اور دیگر لازمی اخراجات کے لئے معقول آمدن حاصل کی جاسکے ۔بٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے تمام کارپوریشنوں بشمول ہینڈی کرافٹس کارپوریشن کے کام کاج کا بغور جائزہ لیا ہے تاکہ ملازمین اور دستکاروں کو درپیش کا مسائل کا ازالہ یقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دستکاری مصنوعات کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لئے وزارت صنعت کا رپوریشنوں کو واجبات کی ادائیگی کرنے میں تعاون دینے اور انہیں فعال بنانے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے ۔