جموں//جے اینڈکے گورنمنٹ ایمپلائز، کیجول لیبرس ، ورکرس اینڈپنشنرس یونائٹیڈپلیٹ فارم نے مطالبات کواُجاگرکرنے کیلئے مختلف محکموں کے ملازمین بشمول کیجول لیبرس ورکرس اورپنشنرسن نے دفاترمیںمکمل ماس کیجول لیورکھی اور ایم اے ایم سٹیڈیم سے ریلی نکالی۔اس دوران احتجاجی ریلی کی قیادت محمدغفورڈارکررہے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل ومطالبات پورے کرنے کی مانگ کی۔ریلی سے محمدغفورڈار ، ایس کلونت سنگھ، ہری سنگھ ،تنویر حسین، سیدغلام رسول گیلانی،عبدالاحد بندرو، اکھل شرما، راجن شرما، راجندر کمار، نذیراحمدمولوی، بال بدر راج ، پونیت شرما، سنجیوکمار، بھانوپرتاپ سنگھ، سبھاش چندر، برکت علی، رتنادیوی، سورنا، وجے کمار ی ، شازیہ اختر، وکرم جیت سنگھ، کرن سنگھ، وجے چوہدری، صفیہ فردوس ، بھارت کمار، رچھپال سنگھ ، رمیش سنگھ، شاہدحسین، اعجازاحمد،نیلم کماری ، سبھاش چندر ، پرمجیت سنگھ، سریش کمار، رنجیت سنگھ، محمداسلم، غلام مہندی ،نشاداحمدرینہ نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل و مطالبات جن میں 1994 کے بعدمختلف محکموں میں تعینات کئے گئے کیجول لیبرس ،نیڈبیس ورکروں کے لئے مستقلی پالیسی تشکیل دینے ، ریاستی ملازمین وپنشنروں کے حق میں ساتویں پے کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے ، آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کو پنجاب،ہریانہ حکومتوں کی طرز پر بھرتی اورترقی دینے وغیرہ کواُجاگرکیا۔