حسین محتشم
پونچھ نچھ//جموں کشمیر ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جموں کشمیر بینک برانچ لسانہ کے باہر احتجاجی مظایرہ کر کے بینک انتظامیہ سے برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں بینک نے دو قسطیں کاٹ کر ملازمین کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زونل صدر سرنکوٹ سید محمد یوسف شاہ نے کہاکہ ایک طرف عید کی آمدہے تودوسری جانب جموں کشمیر بینک نے بہت سے ملازمین کے بینک کھاتوں سے ڈبل قسطیںکاٹ کر ان کو پریشان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نہایت ہی افسوس کا مقام ہے جموں و کشمیر بینک نے تمام ملازمین کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں یعنی ایک ہی مہینے میں پھر دو قسطیں کاٹ لی جس کی وجہ سے ملازم پریشان ہو چکے ہیں کیونکہ ملازمین نے بھی اپنا ایک بجٹ بنایا ہوتا ہے جس سے وہ اپنے گھر کا کاروبار چلاتے ہیں دو قسطوں کا کاٹنا یہ ملازمین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی تھی دو قسطیں کاٹنے کے باوجود بھی بینک نے ہمارے اکاؤنٹ کے ساتھ کچھ ایسا سسٹم کر دیا ہے کہ ہمارا اکاؤنٹ بیلنس کچھ اور بتا رہا ہے اور موجودہ بیلنس کچھ اور بتا رہا ہے جس سے ملازمین اور بھی پریشان ہیں۔انہوں نے بینک کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین نے کبھی بھی ان کی ماہانہ قسط نہیں کاٹی پھر بھی ملازم اپنی طرف سے قسط ڈال دیتے تھے اب اچانک ان کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے بینک کے اعلی عہدے داران اور بالخصوص جموں و کشمیر بینک چیئرمین سے گزارش کی کہ ان کی اضافی کاٹی گئی قسط واپس کی جائے اور ان کے اکاؤنٹس میں جو پرابلم آرہی ہے اسے ٹھیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا جموں کشمیر ٹیچر جائنٹ ایکشن کمیٹی جموں کشمیر بینک کے سامنے اپنا احتجاج درج کرے گی اور ضرورت پڑنے پر تمام ایپلائز ا یسوسی ایشن کو اکٹھا کر کے جموں و کشمیر بینک سے اپنے کھاتوں کو منسوخ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم و بیش ساڑھے چار لاکھ یو ٹی کے ملازم جموں و کشمیر بینک کے ساتھ وابستہ ہیں اگر بینک کا یہی سلوک ان کے ساتھ رہا تو آنے والے دنوں میں ہم تمام ملازمین اکٹھے ہو کر جموں و کشمیر بینک کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بینک کے اعلی عہدے داران اس ضمن میں ضرور مثبت کاروائی کریں گے۔