عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرکاری ملازمین کو اپنی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ (کوارٹرلی سیلف اسسمنٹ رپورٹ) جمع کرانے کیلئے مزید وقت دیا گیا ہے۔ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق، اپریل سے جون 2024 تک دوسرے سہ ماہی رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے جولائی کے پہلے ہفتے تک تھی جس میں توسیع کرتے ہوئے اب یہ تاریخ 20 اگست 2024 تک کردی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بہت سے
ملازمین مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی رپورٹوں کو جمع نہیں کرا سکے تھے۔ اس کے علاوہ کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں کہ سہ ماہی رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔اس کے علاوہ رپورٹنگ اور کنٹرولنگ افسران کیلئے پہلے سہ ماہی کی رپورٹوں کا جائزہ لینے کی آخری تاریخ بھی 30 اگست 2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین جو ابھی تک پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ فوری طور پر رجسٹر کریں اور مقررہ وقت تک اپنی رپورٹوں کو جمع کرائیں۔