جموں //پی ایچ ای ایسوسی ایشن کے صوبہ جموں کے صدر شیو کمار شرما نے رام بن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی ہر مشکلات کاحل کر نے کے لئے ہم دن رات کام کریں گے اور کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے خاص کر ڈیلی ویجروں کی مشکلات بارے میں بھی کہا کہ اس وقت چاول ایک کلو 20سے 30روپے میں ملتا ہے جبکہ ڈیلی ویجر ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ صرف 4500روپے ملتی ہے جو کہ نا کافی ہے اور وہ بھی چھ ماہ کے بعد ہی ملتی ہے یا کسی تہوار کے روز ہی ملتی ہے ۔ انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ کے مسائل اعلیٰ حکام کے سامنے رکھے جائیں گے اور انہوں نے ڈیلی ویجر ملازمین کو کہا جتنا جلدی ہوسکے آپ کی تنخواہ دو دوماہ کی واگزار کی جا ئے گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ایچ ای ایسوسی ایشن ضلع رام بن کی میٹنگ کمیونٹی ہال رام بن میںمنعقد ہوئی جس کی صدارت محمد اکرم ملک کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اے ای ای پی ایچ ای محمدرفیق گنائی ، اے ای پرویز احمد وانی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر عبدالقیوم نے ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ڈیلی ویجر ملازمین شدید مشکلات کے شکار ہیں کیونکہ ڈیلی ویجروں کو وقت پر تنخواہ واگزار نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ان ملازمین کے بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہوگئے ہیں کیونکہ ڈیلی ویجر ملازمین اپنے بچوں کی فیس وقت پر ادا نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ جو بچے سکول میں فیس ادانہیں کر سکتے انہیں سکول سے نکال دیا جا تا ہے جبکہ اس ترقیاتی یافتہ دور میں اعلیٰ تعلیم میسر ہیں لیکن ہم ڈیلی ویجروں کے بچے فیس نہ ہو نے کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں ۔ مولی قیوم نے مزید کہاکہ ڈیلی ویجروں کو ہر سطح پر تنگ کیا جاتا ہے چاہئے وہ گائوں کے پنچ ہوں یاسرپنچ ہو ں کھڑپنچ ہو ہر طرح سے تنگ کیا جاتا ہے ۔اس کے بعد محمداکرم ملک نے ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اس وقت ڈیلی ویجر ملازمین کے ساتھ ساتھ ریگولر ملازمین بھی شدید مشکلات کے شکار ہیں ہمیں ہر مشکلات کا یکجٹ ہو کر مقابلہ کر نا چاہئے اور انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ملازمین کے حق کے لئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے چاہئے اس کے لئے ہمیں کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے ۔میٹنگ میں موجود ملازمین کی متفقہ رائے سے محمد اکرام ملک کو ضلع رام بن پی ایچ ای ایسو سی ایشن کا صدر نامزد کیا گیا جو پی ایچ ای ایسوسی ایشن صوبہ جموں کے صدر شیو کمار شرما نے تائید کر کے میٹنگ میں اعلان کر تے ہوئے کہاکہ آج سے مرحوم چین سنگھ کی جگہ محمداکرام ملک ضلع رام بن کے پی ایچ ای ایسوسی ایشن کے صدر مقرر کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ نصیب سنگھ کو ڈویژنل پریذیڈنٹ ،مکیش سنگھ جوکہ مرحوم چین سنگھ کے فرزند ہیں کو جنرل سیکریٹری بنایا گیا ، میٹنگ میںجن لوگوں نے خطاب کیا ان میں محمداشرف ملک تحصیل پوگل پرستان کے صدر ، محمد شریف مہو منگت ،مختیار احمد ،امتیاز احمد ، انگریز سنگھ ، مشتاق احمد ترگوال ، محمدحنیف ، حاجی غلام محمد وغیرہ شامل ہیں ۔