ملازمین کا دھرنا28اگست کو

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//ملازمین نے دفعہ 35 اے کے ساتھ مبینہ چھڑ چھاڑ کے حوالے سے کہا ہے کہ 8 2اگست کو پریس کالونی سرینگرمیں ایک گھنٹے کا پُرامن احتجاجی دھرنادیا جائیگا۔اس سلسلے میں ایجیک(ق) کی میٹنگ عبدالقیوم وانی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کے دوران ریاست کی خصوصی پوزیشن اور آرٹیکل(35اے کے خلاف ہو رہی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ اس حساس معاملے پر ریاستی ملازمین خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ تمام قانونی اور جمہوری طور طریقے اپنا کر ریاست کی خصوصی پوزیشن اور 35(A)کا دفاع کرنے کیلئے جد وجہد سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔  وانی نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اورسرکار کو چاہئے کہ معاملے کی حساسیت کو نظر انداز نہ کرے ۔ عبد القیوم وانی نے کہا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفاع کرنا ریاست کے ہر ایک پشتینی باشندہ بلا لحاظ مذہب و ملت، رنگ و نسل حق بنتا ہے کیونکہ اس قانون کے ساتھ ریاست کے تینوںخطوں کے عوام کا مستقبل وابستہ ہے۔میٹنگ میںفیصلہ لیا گیا کہ پہلے مرحلے پر ایجیک کے تمام مرکزی قائدین اور ایجیک سے وابستہ محکمانہ تنظیموں کے سربراہان 28اگست کو دن کے12بجے پریس کالونی میں ایک گھنٹے کا پرامن دھرنا دینگے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *