جموں// محکمہ خزانہ نے ریاستی ملازمین کے جی پی ایف پر ملنے والے سود کی شرح میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے چوتھے کوارٹر یعنی یکم جنوری 2018ء سے لے کر 31؍مارچ 2018ء تک ملازمین کو ان کے جی پی ایف اور اسی طرح کے دیگر فنڈس پر 7.6فیصد کی شرح سے سود ملے گا ۔واضح رہے کہ پچھلے 17برسوں کے دوران جی پی ایف پر ملنے والے سود کی شرح میں کافی کمی کی گئی ہے اور یہ شرح 1999-2000میں 12فیصد تھی۔