عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے اپنے ملازمین کے لیے مہنگائی الانس (ڈی اے)کو بنیادی تنخواہ کے 53 فیصد سے بڑھا کر 55 فیصد کردیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق 7ویں پے کمیشن کی سفارشات کے تحت باقاعدگی سے تنخواہوں کی سطح پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو مہنگائی الائونس 53فیصد سے 55فیصد یکم جنوری 2025سے بنیادی تنخواہ کیساتھ ادا کیا جائے گا۔ جنوری، 2025 سے مئی، 2025 تک مہنگائی الائونس کی اضافی قسط کے بقایا جات جون، 2025 میں نقد ادا کیے جائیں گے اور جون، 2025 کے بعد سے ماہانہ تنخواہ کا حصہ بنیں گے۔