عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی کابینہ نے بدھ کو مرکزی ملازمین اور پنشنروں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں 3 فیصد کا اضافہ کیا۔ مہنگائی الائونس یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔یہ اضافہ 7ویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے۔