Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

ملازمت پیشہ خواتین کو درپیش مسائل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 28, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
دنیا بھر کی خواتین معاشی طور پر مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف طریقوں کے ذریعیاپنے ملک و قوم کا نام روشن کررہی ہیں۔مختلف اعداد وشمار افرادی قوت میں عورتوں کی بڑھتی شرح کا تذکرہ کرتے ہیں لیکن یہ تصویر کا آدھا رخ بیان کرتے ہیں۔ تصویر کا دوسرا ر خ ملازمت پیشہ خواتین کو کام کی جگہوں پرموجود درپیش مسائل ہیں، جن کاذکر قدرے کم کیا جاتا ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملازمت پیشہ خواتین کو مسائل کاسامنا ہے۔ برطانوی ادارے تھامسن رائٹرز فائونڈیشن اور روک فیلر فائونڈیشن کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میںدنیاکی 9500ورکنگ ویمن سے ملازمت کی جگہوں پر موجود درپیش مسائل سے متعلق بات چیت کی گئی۔اس سروے نتائج کے مطابق دنیابھر کی ورکنگ ویمن کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا زیادہ کرنا پڑتا ہے۔
ورک لائف بیلنس
سروینتائج کے مطابق دنیا بھر کی ورکنگ ویمن کو درپیش مسائل میں سے ایک مسئلہ ورک لائف بیلنس کا ہے۔ عام طور پر دیکھاجاتا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور ذاتی زندگی میں توازن قائم نہیں رکھ پاتیں یا پھر انھیں اس کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اگر کام کی جگہوںپر عملہ آپ کے ساتھ کمپرومائز نہیں کرتا تو گھر کے مختلف معاملات میںعزیزواقارب بھی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ خواتین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرد اس حوالے سے آزاد ہوتے ہیں، انھیں آفس کے علاوہ گھریلو ذمہ داریوں کی فکر نہیں ہوتی لیکن اگر عورت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث گھریلو ذمہ داریوں میں ذرا سی بھی کوتاہی کردے تو وہ نہ ایک اچھی بیوی کہلاتی ہے، نہ ایک اچھی ماں اور نہ ہی ایک اچھی بہو۔
مردوں سے کم تنخواہ
دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ہر 10میں 4 عورتوں کو مردوں کے مقابلے میں خاصی کم تنخواہ ملتی ہے، سروے نتائج کے مطابق فرانس جرمنی اور امریکا میں مردوں اور عورتوں کی تنخواہوں میں بہت کم فرق دیکھنے میں آیا جب کہ برازیل، آسٹریلیا ،کینیڈا، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک میں یہ فرق خاصا زیادہ ہے۔ چین میںبھی تنخواہوں کا فرق دیگر ممالک کے مقابلے کم ہے۔مثال کے طور پر مردوں کی فی گھنٹہ اوسط تنخواہ231روپے ہے جبکہ عورتوں کے معاملے میں یہ رقم صرف 184.8روپے فی گھنٹہ ہے۔
ہراسانی
ملازمت کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کیا جانا ملازمت پیشہ خواتین کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے۔ ہر3 میں سے 1عورت اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ کام کی جگہوں پر انہیں جنسی طورپر ہراساں کیا جاتا ہے۔ان جگہوں پر عموماً خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے ارد گرد کے لوگ آگاہ بھی ہوتے ہیں اورکچھ انفرادی طور پر اس کی مذمت بھی کرتے ہیں لیکن جب کوئی عورت انسانیت سے گرے ہوئے مجرم کی نشاندہی کرتی ہے تو انکی گواہی دینے والا کوئی نہیں ہوتا جو کہ ان واقعات کو مزید بڑھاوا دینے کا سبب بنتے ہیں۔ جن ممالک میں ورکنگ ویمن کو ہراساں کرنے کی شرح زیادہ ہے۔ ان میں بھارت سرفہرست ہے۔ کچھ اچھی کمپنیوں میں اس حوالے سے خواتین ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بارے میں بتائیں تاکہ مذکورہ شخص کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔
بچے اور کیریئر
ملازمت پیشہ خواتین کا ایک اہم مسئلہ بچوں کی نگہداشت ہے۔ ملازمت پیشہ عورت نہ تو بچوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی برتنا چاہتی ہے اور نہ ہی اپنے کیریئر کی قربانی دینا چاہتی ہے۔پاکستان یا ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو شادی کے بعداکثردیکھنے میں آتا ہے کہ ساس بہو کے تعلقات اتنے کشیدہ ہوتے ہیں کہ بہو اپنے بچوں کو ساس کے پاس چھوڑنا پسند نہیں کرتی۔ اکثر ملازمت پیشہ خواتین کی تنخواہ اتنی نہیں ہوتی کہ وہ آیا رکھ سکیں اور جو رکھ بھی سکتی ہیں۔، انہیں بھی آیا کی نگرانی کے لیے کسی بزرگ کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس امر کی ضرور ت ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کے شیر خوار بچوں کیلئے نرسری یا ڈے کیئر سینٹر قائم کیے جائیں۔ خواتین کو معاشی طور مستحکم بنانے کیلئے ان مسائل سے آگہی ہی نہیں بلکہ ان کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?