سوپور//شمالی کشمیر کے سوپور قصبے سے 21 دن قبل قتل کئے گئے صراف کے رشتہ داروں نے اقبال مارکیٹ سوپور میںاس کی لاش کی بازیابی کیلئے زوراد احتجاجی مظا ہر ے کئے۔ تفصیلات کے مطابق26 دسمبر کو پراسرا ر طور لاپتہ کرنے کے بعد قتل کئے گئے 32سالہ طارق احمد ملک ولد غلام رسول ملک ساکن کلاس کپواڑ کے رشتہ داروں نے پیر کو اقبال مارکیٹ سوپور میں احتجاج کیا اور مقتول کی لاش طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش برآ مد ہونے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گھر میں ماتم چھا یا ہوا ہے۔ انہوں ے کہاکہ کسی بھی مردے کے لئے ماتم کرنا چار دنوں سے جا ئز نہیں لیکن لاش نہ ملنے کی وجہ سے وہ اب تک ماتم منا ئیں گے وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اورماہر غوطہ خوروں کے ساتھ ساتھ ہمارے رشتہ داربھی لاش کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں تاہم انہیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے جس کے سبب وہ سخت پریشان ہیں۔لواحقین نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ لاش کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ اپریشن شروع کرنے کے اقدمات کئے جائیں تاکہ لاش کو برامد کیا جا سکے۔خیال رہے کہ پولیس نے اس قتل میں چارافراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پولیس کے مطابق صراف کی لاش کو دریائے جہلم میں پھینک دیا ہے۔ پولیس کے مطابق طارق کو ملزمین نے 26دسمبر کی شام دکان سے اغوا کیا تھا اور پھر پھانسی دیکر لاش دریائے جہلم میں پھینک دی تھی۔ ادھر سوپور میں انتظامیہ طارق کی لاش کی بازیابی کی پوری کوشش میں لگی ہے جبکہ ملزمین نے طارق کو قتل کرنے کے بعد دکان سے ساری نقدی اور سونہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔