Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مقتولین کو مورد الزام ٹھہرانادوہری سیاست : یاسین ملک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 30, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیر میں معصوم جوانوںکو تہہ تیغ کرنے اورہزاروں لوگوں کو جیلوں اور تھانوں میں ڈال کر الیکشن عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل عام کے براہ راست ذمہ دار وہ بھارت نواز سیاسی جماعتیں، حکومت اور ممبران اسمبلی ہیں جوفورسز اور پولیس کے ترجمان بن کر اور انہیں احکامات جاری کرتے ہیں۔ یاسین ملک نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جو یہاں کی وزیر داخلہ بھی ہیں کے چاڈورہ قتل عام واقعے پر دیاگیا بیان دوہری سیاست کا بدترین مظاہرہ ہے۔ محبوس فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ فوج اور پولیس اہلکاروں کو کھلی چھوٹ دینے اور ان کے قتل عام پر پردہ ڈالنے والے حکمران کیونکر اور کیسے خود ہی قاتل اور خود ہی منصف کا رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی سربراہ خود ہی ایمپائر بن کر جس انداز سے ظالموں کا ہاتھ روکنے کے بجائے مقتولین کو ہی مورد الزام ٹھہرانے کی ناپاک کوشش ہورہی ہے وہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اقتدار کی ہوس نے اُن سے انسانیت کا جذبہ بھی چھین لیا ہے۔ یاسین ملک نے کہا کہ پرامن سیاسی کاوشیں کرنے کی پاداش میں جوانوں کو جیلوں اور پولیس تھانوں میں تشدد کا نشانہ بنانا اور ان پر ہر قسم کی سیاسی مکانیت کو مسدود کرکے انہیں پشت بہ دیوار کرنے کا سلسلہ بھارت کا کام ہے اسلئے انہیں فروغِ تشدد کی ذمہ داری کسی اور کے سر ڈالنے اور اپنے ’مواعظ ‘کے بجائے اپنے گریبان میںجھانکنا چاہئے۔یاسین ملک نے کہا کہ جس بے ہنگم انداز میں پولیس اہلکاروں نے کل چاڈورہ میں نشانہ باندھ باندھ کو جوانوں کے سروں اور چھاتیوں کو چھلنی کیا وہ ہند نوزاوں کی کشمیر دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ یاسین ملک نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ان ظالموں کو خوب پہچان لیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے انتخابی عمل کا مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ ہمارا ووٹ بہرصورت ان ظالموں کو تقویت اور بھارت کے جابرانہ تسلط کو دوام بخشتا ہے اسلئے ہمیں بحیثیت ایک زندہ قوم الیکشن کے عمل میں حصہ دار بننے سے ہر حال میں پرہیز کرنا چاہئے۔  لبریشن فرنٹ قائد محمد یاسین بٹ اور ظہور احمد بٹ کے گھروں پر شبانہ چھاپے اور انکے اہل خانہ کو ہراسان کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ پولیس نے لبریشن فرنٹ کے سینئر زونل نائب صدر محمد یاسین بٹ کے گھر واقع نگین اور فرنٹ لیڈر پر ظہور احمد بٹ کے گھر واقع حول پر شبانہ چھاپہ مارا ۔ پولیس نے قائدین کے اہل خانہ اور معصوم بچوں کو ہراساں کیا اور انکے گھروں کی تلاشیاں لیں۔ محبوس فرنٹ چیئرمین نے اس پولیس کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شبانہ چھاپے،خانہ تلاشیاں اور خوف و دہشت پھیلاکر الیکشن ڈرامے کو کامیاب بنانے کا عمل ہر لحاظ سے غیر جمہوری اور آمرانہ ہے ۔ محبوس لبریشن فرنٹ چیئرمین جو کچھ عرصے سے سرینگر سینٹرل جیل میں مقید ہیں نے کہا کہ پولیس نے پہلے ہی فرنٹ کے کئی قائدین و اراکین بشمول جے کے ایل ایف زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری (پی ایس اے)، ضلع صدر گاندربل بشیر احمد راتھر (بویا) (پی ایس اے)، عبدالستار (ضلع صدر کولگام)، مشتاق احمد میر (پی ایس اے)، مولوی ریاض (پی ایس اے) ،فیصل اسلم (پی ایس اے) ظہور احمدخان، عاشق حسین (پی ایس اے) ،عرفان احمد خان،جان محمد پرے،تنویر احمد الٰہی(پی ایس اے) صاحب خان اور رئیس احمد کو گرفتار کررکھا ہے اور یہ لوگ مختلف جیلوں اور پولیس تھانوں کے اندر اذیتیں برداشت کررہے ہیں۔درایں اثناء لبریشن فرنٹ کے سرکردہ اراکین نے کشمیر کے کئی مقامات کا دورہ کیااور وہاں لوگوں سے آنے والے الیکشن ڈرامے کا مکمل بائی کاٹ کرنے کی اپیل کی۔فرنٹ اراکین نے بیلو پلوامہ، نازنین پورہ شوپیان،بیہامہ، واکورہ اور خان پورہ گاندربل، زلنگام ،کوکر ناگ،اچھ بل اڈہ، کے ایم ڈی اڈہ اور ریشی بازار اسلام آباد اور صفا کدل، نواب بازار،چھتہ بل اور ہیڈون چوک سرینگر گئے اور یہاں گھر گھر جاکر لوگوں سے آنے والے نام نہاد الیکشن ڈرامے کا مکمل بائی کاٹ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر فرنٹ اراکین نے متحدہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے مشتہر کردہ الیکشن بائی کاٹ پمفلٹ اور تحریری مواد لوگوں کے اندر تقسیم کرتے ہوئے انہیں اس فرسودہ عمل سے دور رہنے کی تلقین کی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈیگو پرواز پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین
ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو
تازہ ترین
موسم میں بہتری اور عوامی رائے کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی ممکن:سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

عمر عبداللہ نے ایس کے آئی سی سی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کی صدارت کی

July 9, 2025
تازہ ترینکشمیر

ترال میں تیندوے کی مسلسل موجودگی، علاقہ میں خوف کی لہر ،محکمہ وائلڈ لائف تیندوے کو قابوکرنےمیں ابھی تک ناکام

July 9, 2025
کشمیر

مارننگ ٹائم کیساتھ سکول کھولنے پر عوامی حلقے برہم متعدد بچے سکول نہیں جاسکے، ہزاروں بچوں کو صبح 5:30بجے جگانا پڑا، سینکڑوں کلاس رومز میں سو گئے

July 8, 2025
کشمیر

مارننگ ٹائم حتمی نہیں:وزیر تعلیم

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?