Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتینمضامین

مفیدمشورے | سردی کا موسم اورننھے منےبچے والدین بچوں کو ٹھنڈ سے بچائیں

Towseef
Last updated: December 14, 2023 12:17 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ڈاکٹر جمیلہ آصف

موسم سرما دن بہ دن شدت اختیار کررہا ہےاور سردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس موسم میں بچوں کو بہت جلدی ٹھنڈ لگ جاتی ہے، لہٰذا والدین کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کا خیال رکھیں، اُنھیں مناسب خوراک دیں اور مناسب کپڑے پہنائیں تاکہ وہ شدید ٹھنڈ سے محفوظ رہ سکیں۔بے شمار بچے اسکول جانے کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ایک سال میں چھ سات مرتبہ ٹھنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں،ان میں سے کچھ بچوں میں یہ ٹھنڈ تشویش ناک صورت حال اختیار کر جاتی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا امیون سسٹم ابھی واضح طور پر وائرس سے مربوط نہیں ہو پاتا۔ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ جتنی بار ٹھنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں، اس قدر ان کا امیون سسٹم بہتر ہوتا چلا جاتا ہے جو آگے چل کر بیماریوں کے خلاف مدافعت میں ان کے کام آتا ہے۔عمر کے لحاظ سے بچوں میں ٹھنڈ لگ جانے کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔

چھوٹے بچے:شیرخوار بچوں کے ٹھنڈ لگنے کا اندازہ ان کی ناک بند ہو جانے سے کیا جا سکتا ہے۔ناک بند ہو جانے سے بچے کو دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے۔وہ معمول کے مطابق دودھ نہیں پی سکتا اور بھوکا رہ جاتا ہے۔
بڑے بچے: بڑے بچوں میں ٹھنڈ کی علامات مختلف ہوتی ہیں جیسے مسلسل ناک بہنا یا ناک کا بند ہونا۔کھانسی بخار وغیرہ۔بخار جو 38 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے،یہ بخار ٹھنڈ کی علامت کے ساتھ کم ہو جاتا ہے۔ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟
وہ چھوٹا بچہ جس کی صرف ناک بہہ رہی ہو،اس کے علاوہ وہ ٹھیک ہو یعنی دودھ پی رہا ہو،نیند لے رہا ہو،سانس بھی معمول کے مطابق چل رہی ہوں اور جسم زیادہ گرم نہ ہو،ان کا علاج گھر پر ہی کیا جا سکتا ہے۔ناک پر گرم پانی میں تر کیا ہوا کپڑا رکھ دیں۔اگر اس کی رطوبت گاڑھی ہو گئی ہو تو ویسلین یا پیٹرولیم جیلی نتھنوں کے ارد گرد لگائیں اور لگاتے ہوئے ناک کے ارد گرد کے حصے کو نہ لگائیں۔بڑے بچے کے ہونٹوں پر لپ بام لگایا جا سکتا ہے۔بچہ اگر کچھ بڑا ہو تو اسے بتائیں کہ ناک کے ایک نتھنے کو بند کر کے دوسرے نتھنے سے کس طرح رطوبت خارج کی جا سکتی ہے۔

اگر بچہ زور لگا کر دونوں نتھنوں سے بیک وقت رطوبت خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسی صورت میں اس کے کان میں انفیکشن کا خطرہ ہو سکتا ہے۔بھاپ یا گرم ماحول بند ناک کو کھولنے میں معاونت کر سکتے ہیں۔بچے کو گرم ماحول میں رکھیں اور پینے کے لئے کوئی نیم گرم مشروب دیں۔بچے کے کمرے کو گرم اور معتدل رکھنے کی تدبیر کریں۔بچے کو کھانسی میں آرام پہنچانے کے لئے کمرے کا ماحول گرم رکھیں۔

احتیاط: ایک ماہر چائلڈ اسپیشلسٹ سے اپنے بچے کا ماہانہ یا ہر پندرہویں دن چیک اپ کرائیں۔بخار چیک کرنے کے لئے بچے کی پیشانی اور اس کی گردن کے پچھلے حصے کو چھو کر دیکھیں۔وہ بچے جنہیں ٹھنڈ لگ گئی ہو،آسانی کے ساتھ دودھ نہیں پی سکتے کیونکہ ان کی ناک بند وہ چکی ہوتی ہے اور ان کے حلق میں درد ہوتا ہے،جس کی وجہ سے انہیں دودھ پینے میں دقت ہوتی ہے۔انہیں یا تو کرسی پر بیٹھا دیں یا پھر بستر پر اس طرح لٹائیں کہ سر اونچا رہے۔بچے کو بار بار فیڈ کرتی رہیں۔

ٹھنڈ کے لئے مزید ہدایات چھوٹے بچوں کے لئے:
ٹھنڈ لگنے کی صورت میں چھوٹا بچہ بار بار پیشاب کر سکتا ہے۔بار بار اس کی نیپی تبدیل کرنی پڑتی ہے۔ایسی صورت میں اسے نیپی ریش ہو سکتی ہے۔اس لئے نیپی تبدیل کرتے ہوئے اس کے جسم پر کوئی کریم لگا دیا کریں اور اسے بھیگا ہوا نہ رہنے دیں۔ٹھنڈ زدہ بچے کو لگنے والے پیدائشی ٹیکوں کا کورس معمول کے مطابق جاری رہنا چاہیے۔بہتر ہو گا کہ ٹیکوں سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ٹھنڈ زدہ بچے کچھ ضدی اور حساس ہو جاتے ہیں۔ایسی صورت میں انہیں آپ کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔بچے کو دھوئیں والی جگہ سے دور رکھیں۔دُھواں بچے کی اس شکایت میں اضافہ کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ بچے کو براہ براست تیز دھوپ سے بھی دور رکھیں۔ٹھنڈ کے حوالے سے یہ بھی جان لیں کہ بعض اوقات انتہائی سردی سے نہیں بلکہ وائرس کی وجہ سے ٹھنڈ لگتی ہے۔بچے کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سیاحت کی بحالی کیلئے حوصلہ افزا قدم، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے 8ججزکا کشمیر دورہ
تازہ ترین
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر

Related

مضامین

سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ملت حنیف تجلیات ادراک

June 6, 2025
مضامین

عصرِ حاضر میں عیدالاضحی پر قربانی کی معنویت سرحدِ ادراک

June 6, 2025
مضامین

رسم قربانی باقی ہے روح قربانی تلاش کر

June 6, 2025
مضامین

حج بیت اللہ۔ خدائے لم یزل سے اُلفت کا مظاہرہ فکرو فہم

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?