عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مولانا مفتی نذیر احمد قاسمی کو جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑا۔قاسمی نے وادی کے سب سے بڑے اسلامی مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ میں سینے میں شدید درد کی شکایت کی تھی، جہاں وہ پڑھاتے ہیں۔قاسمی کو ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کیلئے سکمز سرینگر منتقل کیا گیا۔مدرسہ کے ترجمان مولوی فیاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ قاسمی خطرے سے باہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں، اورہوش میں ہیں۔”ترجمان نے کہا کہ “یہ ایک بڑا دل کا دورہ تھا اور ڈاکٹروں نے یقین دلایا ہے کہ سب ٹھیک ہے۔”۔اس سے قبل ان کے صاحبزادے ادریس احمد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا مفتی نذیر احمد صاحب قاسمی کو آج دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ “اللہ کے فضل و کرم، اور ڈاکٹروں کی بروقت توجہ اور مہارت کی وجہ سے صورتحال خطرے سے باہر ہے”۔انہوں نے کہا کہ قاسمی آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ایک تشکر کے نوٹ میں لکھا گیا ہے، “میں اللہ تعالی کا بے حد شکر گزار ہوں اور ڈاکٹروں، خاص طور پر ڈاکٹر عامر، اور دیگر سینئر ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں”۔عوام سے خصوصی دعائوں کی درخواست ہے۔