سرینگر//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو کی قیادت میں سٹیٹ نالج انیشییٹو پروگرام نے یہاں جموں وکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے اشتراک سے مفتی محمد سعید گلوبل لیڈرس فیلو شِپ پروگرام2019 کی شروعات کی۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں تک پہنچ کر ان میں سے عالمی سطح کے رہنما تیار کئے جاسکیں۔پروگرام کی رُو سے منتخب شدہ کچھ نوجوانوں کو ایک سال تک دُنیا کے بہترین اداروں میں پڑھنے کا موقعہ ملے گا اور یہ عمل2019 کے تدریسی سیشن سے شروع ہوگا۔2019 کیلئے زیادہ سے زیادہ20 فیلو شِپس ہوں گی جن کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھی جائیں گی۔ایس کے آئی پی نے2019 کی فیلو شِپ کے لئے 6 یونیورسٹیوں کی نشاندہی کی ہے۔اہل اُمیدوارکی زیادہ سے زیادہ20 جون2018 کو25 برس سے کم ہونی چاہئے۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 جون مقرر کی گئی ہے۔اُمید وار کے پاس ریاست کی کسی بھی یونیورسٹی سے60 فیصد نمبرات کے ساتھ انڈر گریجویٹ ڈگری ہونی چاہئے۔فیلو شِپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروفیسر مٹو نے کہا کہ انتخاب کا عمل کئی مرحلوں پر محیط ہوگا اور یہ شفاف اور منصفانہ بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکپ کو ملنے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال ایک کمیٹی کرے گی اور اس کے بعد اہل اُمیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کیا جائے گا۔فیلو شِپ کی درخواستیں بذریعہ اِی میل[email protected] یا [email protected] پر20 جون2018 شام پانچ بجے تک جمع کی جاسکتی ہیں۔