سرینگر//بہتر اور جواب دہ انتظامیہ کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور سرکار نے مفتی تصدق حسین کی وزیرا علیٰ شکایتی سیل میں کواڈنیٹر کی حیثیت سے تقرری عمل میں لائی ۔اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک باضابطہ حکمنامہ جاری کیا گیا ۔حکمنامے کے مطابق مفتی تصدق کوئی تنخواہ نہیں لیں گے اور اُن کا کام خالصتاً اعزازی نوعیت کا ہوگا۔حکمنامے میں کہا گیا کہ مفتی تصدق شکایتی سیل کی سربراہی کے ساتھ ساتھ سیل میں رجسٹر شدہ شکایتوں کا ازالہ کرنے کے عمل پر بھی نگاہ رکھیں گے۔