سرینگر /عظمیٰ نیوز سروس/ جموں کشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام کی والدہ جمعہ کی شام سپرد لحد کی گئیں۔مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور انہیں جموں کے باترا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں جمعرات کی شام مرحومہ نے آخری سانسیں لیں۔انکی نماز جنازہ جمعہ کی شام خانقاہ معلی سرینگر میںادا کی گئی۔نماز جنازہ کی پیشوائی مفتی اعظم نے خود کی۔اس موقعہ پر سینکڑوں لوگ شریک ہوئے، جن میں کئی سرکردہ ائما مساجد، علمائے دین، متحدہ مجلس عمل کے متعدد قائدین،مسلم پرنسل لا بورڈ کے زعماء، وقف بورڈ کے نمائندے، سماجی، دینی ، غیر سرکاری انجمنوں کے اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگ اور مفتی خاندان کے محبان بھی شامل ہیں۔مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی پیر کے روزصبح 11بجے انکے آبائی مقبرہ شیخ الاسلام مہاراج گنج میں انجام دی جائیگی۔ اسکے بعد آبائی گھر واقع شاہ فیصل کالونی صورہ ( نوے فٹ) میں تعزیتی مجلس کا انعقاد ہوگا۔