سرینگر//سرینگر پولیس نے مغوی لڑکی کو 48 گھنٹوں کے اندر برآمد کرکے اغواکار کو گرفتارکرکے سلاخوںکے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس بیان کے مطابق 30 اپریل کو ایک شخص نے تھانہ پولیس صفاکدل سرینگر میں اپنی تحریری رپوٹ میں بتایاکہ عادل گلزار ڈار ساکن دھوبی محلہ گاندربل نے اُسکی کمسن لڑکی کو اغواکرکے لیا ہے ۔اس رپورٹ کے موصول ہونے پرپولیس نے کیس زیر ایف۔ آئی ۔ آر نمبر73/2017 زیر دفعہ363 RPC درج کرکے تحقیقات شروع کی۔پولیس نے مغوی لڑکی کی تلاش کے سلسلے میں ایس ایچ او صفاکدل کی سربرائی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دیا ۔پولیس کی بروقت کاروائی سے مغوی لڑکی کو ریاست کے باہر سے اغواکاروں کے قبضے سے برآمد کیا اور تمام ترضروری لوازمات کے لڑکی کو وارثاں کے حوالے کی۔اغواکار کو پولیس نے گرفتارکرکے سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا۔