چھاترو//مغل میدان کے متعدد سیاسی ورکروں نے کانگریس کادامن تھام لیاہے،ان میں جاوید اقبال ٹپل، محمد ارشد میر، محمد عرفان میر قابل ذکرہیں۔پریس کے لئے جاری ریلیز کے مطابق ان کارکنان کوخوش ا ٓمدیدکہتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ کانگریس اُن تمام لوگوں کیلئے ایک فطری پسندہے جوریاست میں قیامِ امن اورخوشحال جموں وکشمیرکیلئے کام کرناچاہتے ہیں۔سروڑی نے اُمیدظاہر کی کہ ان کی کانگریس میں شمولیت سے پارٹی اور زیادہ مضبوط ہوگی اور علاقے کی تعمیر وترقی کاسلسلہ اورزورپکڑے گا۔سروڑی نے پارٹی کارکنان پرزوردیاکہ وہ عوامی مسائل کم کرنے میں اپناسرگرم کردارنبھائیں اورحکامِ بالاتک بہترتال میل بنائے رکھیں اور عوام میں اپنی موجودگی برقرار رکھتے ہوئے ان کے مسائل حکام کیساتھ اُبھارتے رہیں ۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس ریاست جموں وکشمیرکے تینوں خطوںکی یقینی ترجمان ہے جوغلام نبی آزادکی سرپرستی میں ریاست میں انقلاب لانے کی اہل اورپابندِ عہد ہے۔کھارپورہ، گلوانپورہ، تھالداندو، سنگم باتھی اور تھلارن میں سروڑی نے عوامی مسائل سنے ،یہاں اُنہوں نے کانگریس کارکنان کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔سروڑی سیت مانگ کی گئی کہ بجلی کھمبوں کی تنصیب، جی آئی پائپیں بچھانا، واٹرہائوسز کوقابل کاربنانا، مِڈل اسکول مغل میدان کی منتقلی، منریگااُجرتوںکی واگذاری ودیگرروزمرہ مسائل اُبھارے گئے۔اس موقع پرعوامی مسائل کاازالہ کرنے کیلئے سروڑی نے اپنے سی ڈی ایف سے رقومات واگذار کرنے کااعلان کیا۔اُنہوں نے یقین دلایاکہ عوامی مسائل حل کرنے میںوہ کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔اُنہوں نے اعادہ کیاکہ اندروال اسمبلی حلقہ کوخوشحال اسمبلی حلقہ بنانے کاخواب شرمندۂ تعبیرکرنے کیلئے وہ ہروقت سرگرم عمل رہتے ہیں جس کیلئے عوامی تعاون اشدضروری ہے۔سروڑی نے اس موقع پرسب ڈویژن چھاترومیں حالیہ دِنوں ہوئی اموات پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین کیساتھ ہمدردی ظاہرکی اور مرحومین کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔ سروڑی متعددغمزدگان تک پہنچے اوران کے غم میں شریک ہوئے۔اس موقع پردورے کے دوران سروڑی کے ہمراہ شخصیات میں دیگران کے علاوہ الطاف حسین ملک، شارق احمد سروڑی، حافظ علی محمد، وسیم مکر، ایاز احمد، حالی ابراہیم، طارق حسین وانی، غلام رسول، بختیار بابزادہ، غلام حسین، فتح محمد، محمد ایوب، محمد شفیع ، سکندرودیگران قابل ذکرہیں۔